قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے حضرت قاسم بن امام موسی کاظم(ع) کے مزار اقدس میں قرآنی محفل کا انعقاد۔۔۔۔

تلاوت قرآن کا منظر
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بروز ہفتہ 19شوال 1435ھ بمطابق 16اگست 2014ء کو بابل ڈویژن میں موجود حضرت قاسم بن امام موسی کاظم علیہ السلام کے مزار اقدس میں عراق میں موجود شیعہ مزارات کے سیکرٹریٹ کے تعاون سے قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں وہاں کے مومنین اور زائرین نے شرکت کی۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ شیخ جواد نصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا: قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآن کریم کی تلاوت اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لئے سال بھر مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جس میں لوگوں کو تلاوت قرآن کریم کے قواعد و ضوابط اور تجوید کے اصول و قوانین سکھائے جاتے ہیں۔
حضرت قاسم بن امام موسی کاظم علیہ السلام کے مزار اقدس کے فکر و ثقافت اور نشر واشاعت کے سیکشن کے مسؤول شیخ احمد جبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شکر گزار ہیں کہ جو قرآن اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لئے ایسی محافل کا انعقاد کرتا ہے کہ جس سے لوگوں کو روحانی اور ایمانی سکون میسر ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: