روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے کربلا گورنریٹ میں سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کے 4,500 سے زائد طلباء کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سمر قرآنی کورسز قرآن کمپلیکس کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر نگرانی منعقد کئے گئے تھے۔
العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کےگراؤنڈ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین اور دیگر ہائر افیشلز نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی اور پھر باالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ .
اس کے بعد قرآن علمی کمپلیکس کے نائب سربراہ ڈاکٹر عبدالحسن عطیہ نے حاضرین سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قرآنی علوم کی ضرورت اور بچوں کے لیے ایسے کورسز کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔
انہوں نے کتاب الہی کی تعلیمات و احکامات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "قرآن کمپلیکس نے اپنی متعدد قرآنی تشکیلات و مراکز کے ذریعے فہم اور غور و فکر پر مبنی قرآنی ثقافت کو پھیلا نےاور ایک صحیح قرآنی ماحول پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔"
اس تقریب میں سمر قرآنی کورسز کے طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے طالب علم حسن قاسم نے عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تقریر کی اور اس قابل قدر منصوبے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور قرآن مرکز کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ سمر قرآن پروجیکٹ کے طلباء کی جانب سے ایک تھیٹر پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔ اس کے بعد طلباء نے پروجیکٹ کا آفیشل ترانہ جس کا عنوان تھا (ہم قرآن کے ذریعہ زندہ ہیں) پڑھا اورحلف بھی اٹھایا۔
واضح رہے کہ قرآن کمپلیکس کی جانب سے ملک کے (12) گورنریٹس ( کربلا، بغداد، نجف، بابل، دیوانیہ، مثنٰی، واسط، ذی قار، میسان، کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ) میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، جن میں (54,000) سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔