الکفیل ہسپتال میں جدید آلات اور ٹیکنالوجیز کی بدولت اعلیٰ کامیابی کی شرح کے ساتھ معیاری آپریشن کرنا آسان ہو گیا ہے

کربلا کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ ہسپتال میں جدید آلات اور ٹیکنالوجیز کی بدولت اعلیٰ کامیابی کی شرح کے ساتھ معیاری آپریشن کرنا آسان ہو گیا ہے۔

ہسپتال میں چہرے اور میکسیلو فیشل سرجری کے ماہر ڈاکٹر معمر العراجی نے کہا کہ الکفیل ہسپتال میں جدید آلات اور جدید طبی ٹیکنالوجیز دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ سرجنز، اینستھیزیولوجسٹس اور خصوصی پوسٹ آپریٹو کیئر سٹاف پر مشتمل میڈیکل ٹیمز کی موجودگی نے ہمارے لیے کوالٹیٹیو آپریشنز کرنا آسان بنا دیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جو کیسز موصول ہوئے ان میں سے ایک 50 سالہ مریضہ کا کیس بھی شامل ہے جو 20 سال سے چہرے کے ٹیومر میں مبتلا تھی۔ ہماری میڈیکل ٹیم نے بغیر کسی پیچیدگی کے ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ٹیومر کو مکمل طور پر ہٹا دیا۔ "

انہوں نے تصدیق کی کہ، "آپریشن کے بعد مریضہ کی طبی حالت مستحکم تھی اور کچھ دن بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: