روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحافی نے انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس (ICFJ) کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ فار جرنلزم حاصل کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے صحافی سید طارق صاحب الغنیمی نے انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس (ICFJ) کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ فار جرنلزم حاصل کیا ہے۔

الغنمی، جو میڈیا ڈپارٹمنٹ میں صدا الروضتین میگزین یونٹ کے انچارج ہیں، نے کہا، "ہمیں انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس کی جانب سے سال 2023 کے بین الاقوامی پروگرام (ENGAGE) کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں META جرنلزم پروجیکٹ کے تعاون سے، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے (100) صحافیوں کو منتخب کیا گیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ تربیتی پروگرام تقریباً دو ماہ تک جاری رہا، اور یہ ایک (آن لائن) کورس تھا۔ اس کا مقصد صحافیوں اور تخلیق کاروں کو خبروں کی کہانیاں، گرافک رپورٹس، اور اعلیٰ معیار کا تحقیقی مواد تیار کرنے کے لیے ضروری مہارت، وسائل اور تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔"


انہوں نے وضاحت کی کہ "اس کورس کے نصاب میں (10) ورکشاپس اور متعدد لیکچرز شامل تھے، جو شرکاء کو صحافتی منصوبے بنانے اور ٹھوس گرافک مواد کے ساتھ رپورٹس تیار کرنے سے متعلق تھے۔"

انہوں نے کہا، "یہ ہمارے لیے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ ہم تربیتی پروگرام پاس کرنے اور انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس (ICFJ) کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا جرنلزم کے لیے انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: