روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں 10ہزار مربع میٹر سرخ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں شعبۂ صحن اور شعبۂ حرم نے پورے روضہ مبارک میں سرخ کارپٹ بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

شعبۂ صحن کے معاون سربراہ شیخ زین العابدین قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے شعبہ کے عملے نے عاشورائی موسم حزن اور ماتمی جلوسوں کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں شعبۂ حرم کے تعاون سے پورے روضہ مبارک میں سرخ کارپٹ بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے کہ جس کے لیے انھوں نے 10 ہزار مربع میٹر میٹر کارپٹ استعمال کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روضہ مبارک کے بیرونی دروازوں سے لے کر صحن شریف اور روضہ مبارک کے دیگر تمام حصوں میں سرخ کارپٹ بچھ چکا ہے اور کارپٹ کے تمام حصوں کو ایک دوسرے سے تھرمل پیسٹنگ کے ذریعے جوڑا گیا ہے تاکہ سب حصے ایک پیس دکھائی دیں۔

قریشی نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک کے بیرونی حصوں میں بھی شعبۂ ما بین الحرمین اور شعبۂ خدماتی امور کے ساتھ مل کر سرخ کارپٹ کو بچھانے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

جبکہ شعبۂ حرم کے سربراہ سید عقیل الطیف نے کہا ہے کہ روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایت پر محرم 1445ھ کے لیے تیاریاں اس سال پہلے ہی شروع کر دی گئی تھیں تاکہ ماہ حزن میں آنے والے عزاداروں اور زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پورے حرم میں سیاہ چادریں اور عزائی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: