روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے محرم 1445ھ کی آمد پہ روضہ مبارک کے گنبد کے علم کی تبدیلی کی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
آج بروز منگل 18 جولائی 2023ء (29 ذی الحجہ) کو مغربین کی نماز کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں علم کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہو گی کہ جس میں ایام عزاء کی ابتدا کے اعلان کے طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پہ نصب سرخ علم کو اتار کر سیاہ علم نصب کر دیا جائے گا۔
علم کی تبدیلی کی اس تقریب میں لاکھوں عزاداروں کی شرکت متوقع ہے سانحہ کربلا کے احیاء کے باقاعدہ آغاز کے لیے کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے منعقد ہونے والے تبدیلئ علم کے سالانہ مراسم کا آغاز امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے مقدس روضوں کے گنبدوں پر نصب سرخ علموں کی جگہ سیاہ علموں کو نصب کرنے سے ہو گا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن اور شعبۂ حرم نے پورے روضہ مبارک میں سرخ کارپٹ بچھا دیا ہے کہ جس کے لیے انھوں نے 10 ہزار مربع میٹر کارپٹ استعمال کیا ہے اور پورے حرم میں سیاہ چادریں اور عزائی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
شعبۂ ما بین الحرمین کے میڈیا یونٹ اور مینٹیننس ڈویژن نے ما بین الحرمین میں امام حسین(ع) کی عمر کے برابر سیاہ علم اور عزائی بینرز نصب کیے ہیں۔