جنگ زدہ علاقوں سے آنے والی خواتین کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے دینی و ثقافتی پروگرام....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی و مذہبی سیکشن کے تحت کام کرنے والے دینی و تبلیغی سیکشن کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والی خواتین کے لئے دینی و ثقافتی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جس میں خواتین سے متعلق احکام کو بیان کیا جاتا ہے.
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والوں افراد کی دیکھ بھال کے لئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس کمیٹی کے سربراہ سید نافع نعمت موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: عالمی دہشت گردوں کے عراق میں آ جانے کے بعد جو افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آغوش میں آ بسے ہیں روضہ مبارک فقط ان کے لئے رہائش اور کھانے پینے کی اشیاء دینے پر اکتفا نہیں کر رہا بلکہ ان کی دینی احکام میں اور ثقافتی لحاظ سے بھی ان کی تربیت کر رہا ہے.
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ان جنگ زدہ علاقوں کے لوگوں میں عورت کو خاص حیثیت حاصل ہے چاہیے وہ ماں، بہن اور بیٹی کی شکل میں ہی ہوں، اور روضہ مبارک کی جانب سے خواتین کے لئے ان دینی اور ثقافتی محافل کا انعقاد کرنے کا مقصد ان کو دین اور دنیا سے آگاہی کرانا ہے.
یہ بات واضح رہے کہ جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے متاثرین کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کہ جو اب تک دسیوں ہزار افراد کے لئے رہائش اور ان کی ضروریات زندگی کو پورا کر رہی ہے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے ہر قسم کی مدد کر رہی ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: