روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے بابل گورنریٹ کے علاقے جبلہ میں سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کے (500) سے زائد طلباء کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا
یہ تقریب قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ/ بابل برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
حسينيہ الإمامين العسكريين (عليهما السلام) میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں نامور حوزوی،علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قارئ ڈاکٹر عباس المياحي نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد اعلی دینی قیادت کے نمائندے شیخ میثاق العبادی نے استقبالیہ تقریر کی جس میں انہوں نے حاضرین کو خوش آمدید کہا۔
شیخ میثاق العبادی نے نئی نسل میں تعلیمات ثقلین کو فروغ دینے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ، اس کے متولی شرعی سید احمد الصافی اور قرآن علمی کمپلیکس کا شکریہ ادا کیا اور قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ کی نگرانی میں مزید قرآنی پروگرام شروع کیے جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید منتظر المشائخی نے جبلیہ میں قرآنی و تعلیمی پروگراموں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی تیاری کی تصدیق کی، اور سمر پروجیکٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے (500) سے زیادہ طلباء کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ قرآن کمپلیکس کی جانب سے ملک کے (12) گورنریٹس ( کربلا، بغداد، نجف، بابل، دیوانیہ، مثنٰی، واسط، ذی قار، میسان، کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ) میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، جن میں (54,000) سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔اور بابل گورنریٹ کے (10,500) طلباء نے اس پروجیکٹ میں حصہ لیا جس کی نگرانی (420) پروفیسرز کر رہے تھے۔