عاشورہ محرم الحرام کی مناسبت سے الکفیل یونیورسٹی میں سیاہ علم اور عاشورائی بینرز آویزاں

الکفیل یونیورسٹی نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر کیمپس میں حزن و ملال کے مظاہر لگانا شروع کر دیئے ہیں۔ اور یونیورسٹی کے داخلی دروازے بڑے بڑے سیاہ علم لہرائے گئے ہیں جبکہ کمپیس میں جگہ جگہ سیاہ چادریں اور عزائی بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔

یونیورسٹی میں مینٹیننس ڈویژن کے انچارج انجینئر ہانی عبدالوحید نے کہا، "ڈویژن کے تکنیکی عملے نے ابا الاحرار سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے سیاہ چادریں اور عاشورائی بینرز آویزاں کرنا شروع کر دیے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی امام صادق علیہ السلام کے فرمان مبارک پر عمل کرتے ہوئے اہل بیت علیہم السلام کے تمام ایام و مناسبات کے احیاء کے لئے خصوصی پروگرام، مجالس عزاء اور تقاریب کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: