کیئر ڈیپارٹمنٹ نےعشرہ محرم کے لیے اپنے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ نےعشرہ محرم کے لیے اپنے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ شیخ زین العابدین القریشی نے کہا کہ "کیئر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بہت پہلے ہی سے محرم الحرام کے دوران زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لیے تیاری کر رہا تھا اور ہم نے اس ماہ مقدس کے لیے خصوصی طور پر خدماتی و تنظیمی منصوبہ تیار کیا تھا اور اب اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، " ہماری تیاریوں میں سبز روشنیوں کو سرخ روشنیوں سے بدلنا، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں علم کی تبدیلی کی تقریب کے لئے سٹیج کی تیاری اور روضہ مبارک اور اس کے ارد گرد حزن وملال اور سوگ کے مظاہر پھیلانا شامل تھا۔ "

ہمارے شعبہ کے عملے نے عاشورائی موسم حزن اور ماتمی جلوسوں کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں شعبۂ حرم کے تعاون سے پورے روضہ مبارک میں سرخ کارپٹ بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے کہ جس کے لیے انھوں نے 10 ہزار مربع میٹر میٹر کارپٹ استعمال کیا ہے۔ روضہ مبارک کے بیرونی حصوں میں بھی شعبۂ ما بین الحرمین اور شعبۂ خدماتی امور کے ساتھ مل کر سرخ کارپٹ کو بچھانے کا کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا، "ہمارا عملہ بعد میں رکعت طویرج کے جلوس کے استقبال کی تیاری کے لیے حرم مقدس کی طرف جانے والے داخلی راستوں اور دروازوں پر ریت پھیلائے گا۔ ہم نے زائرین کے روضہ مبارک میں داخل ہونے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں تاکہ ان کی نقل و حرکت کو آسان اور ہموار بنایاجا سکے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "عشرہ محرم کے دوران ہمارے شعبہ کا عملہ دوسرے محکموں اور ڈویژنوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تنظیمی امور کے علاوہ سیکیورٹی، ہیلتھ اور کمیونیکیشن کے امور میں بھی اپنی خدمات پیش کرے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: