روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی اپنی خدمات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے تاکہ زائرین سید الشہداء کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ میں وارننگ اینڈ فائر سسٹم ڈویژن کے آٹومیٹک فائر یونٹ کے انچارج انجینئر حیدر ابراہیم نے کہا کہ "ماہ محرم کی آمد کے ساتھ ہی ہمارے ڈویژن کے عملے نے خودکار فائر اور الارم سسٹم کو انسٹال کرنے، ان کی دیکھ بھال اور ان کو چیک کرنے کے لئے اپنی خدمات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ڈویژن نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک تمام سائٹس خاص طور پر بغداد، بابل اور نجف سے آنے والے مرکزی راستوں پر واقع سائٹس پر تنصیب نظاموں اور آگ بجھانے والے آلات کی دیکھ بھال اور معائنہ کرنے کے کام کو تیز کر دیا ہے، تاکہ زائرین کو مکمل طور پر محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے اور شدید گرم موسم اور انتہائی بلند درجہ حرارت میں آگ لگنے کے خطرے سے بچا جا سکے۔"
انہوں نے کہا کہ ہمارا عملہ وقتاً فوقتاً اور ہر 4 ماہ کے دوران روضہ مبارک اور اس منسلک دیگرسائٹس مین موجود آگ بجھانے والے آلات اور فائر سسٹمز کا معائنہ کرتا ہے، تاکہ ان کی پائیداری، درستگی اور مسلسل کام کرنے کی صلاحیت کو یقینی بنایا جا سکے۔