روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی جانب سے محرم الحرام کی آمد اور سانحہ کربلا کی یاد میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی سربراہ سیدہ منار الجبوری نے کہا: سانحہ کربلا کے المناک واقعہ اور اہل بیت(ع) پر ڈھائے جانے مظالم نے مومنین پر بہت گہرے اثرات مرتب کیے ہیں لہذا اس حسینی اصلاحی انقلاب کے احیاء کے سلسلہ میں ہم نے ماہ حزن کا استقبال محفل قرآن سے کیا جس میں تین معروف قارئات قرآن نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر (اصلاحی انقلاب کے ذکر سے روحوں کا احیاء) کے موضوع پر مقررہ نے خطاب بھی کیا کہ جس میں امام حسین(ع) اور حضرت زینب(ع) کے اس اصلاحی انقلاب میں کردار اور ان ہستیوں کی پیروی کی ضرورت پر گفتگو کی گئی۔