محرم کے شروع ہوتے ہی امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع)کے روضہ مبارک میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع...

نواسہ رسول امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال کی کربلا میں المناک شہادت پر تمام مسلمان محرم اور صفر میں سوگ مناتے ہیں کہ جس کی ابتداء یکم محرم سے ہوتی ہے اور خاص طور پر محرم کے پہلے دس دن بڑے پیمانے پر عزاداری اور مجالس عزاء برپا کی جاتی ہیں۔

حسب روایت ماہِ محرم کی پہلی صبح کے ساتھ ہی کربلا کے مقامات مقدسہ میں مراسم عزاء کے احیاء کے لئے عزائی تقریبات اور ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اہل کربلا کی جانب سے یکم محرم کے طلوع آفتاب کا آغاز امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل و عیال اور اصحاب کی شہادت کی یاد میں زنجیر زنی کے جلوسوں کی برآمدگی ہوا۔

آج یکم محرم الحرام بروز جمعرات علی الصبح اہل کربلا کے عزائی جلوس (زنجیر زنی کرتے ہوئے) سید الشہداء، ان کے اہل و عیال اور اصحاب کے مصائب اور شہادت کو یاد کرتے ہوئے مقامات مقدسہ کی طرف روانہ ہوئے۔ یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں باب قبلہ سے داخل ہوتے ہیں اور باب امام حسن علیہ السلام سے گزر کر بین الحرمیں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔
کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے سربراہ سید عاقل عبدالحسین الیاسری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "مراسم عزاء کے احیاء کے لئے مقامات مقدسہ میں ماتمی جلوسوں کی آمد اور برآمدگی ایک قدیم روایت ہے اور اہل کربلا اس کی ابتداء یکم محرم کی صبح ماتمی جلوسوں کی برآمدگی سے کرتے ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کی نقل و حرکت ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوتی ہے، ہر جلوس کا راستہ اور وقت پہلے سے مقرر ہوتا ہے۔ یہ جلوس روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام میں باب قبلہ سے داخل ہوتے ہیں اور باب امام حسن علیہ السلام سے گزر کر بین الحرمیں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ، "ہمارے شعبے کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء، عزائی تقریبات کے انعقاد اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے تیاریوں کا سلسلہ موسم حزن وغم کی آمد سے بہت پہلے ہی شروع کر دیا گیا تھا۔ ہمارے شعبے کا عملہ ہر جلوس کے شروع ہونے سے لے کر اختتام تک اس کے ساتھ ہوتا ہے، تاکہ ایک پرسکون اور محفوظ ماحول میں مراسم عزا کی ادادئیگی کو ممکن بنایا جا سکے ۔"

عزائی جلوس موكب جمهور الفاطمية کے کفیل سید احمد فاطمی نے کہا، "ہم ہر سال مراسم عزاء کے احیاء کے لئے متمی جلوس برآمد کرتے ہیں تاکہ یوم عاشورہ کو اولاد نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ڈھائے جانے والی مصیبت عظمی کو یاد کیا جا سکے، اور اس راہ پر استقامت کے لئےتجدید عہد کی جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: