روضہ مبارک حضرت عباسس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیت پیش کرنے کے لئے مجالس عزاء کا انعقاد کیا ہے۔ ماہ حزن و الم کی ابتدا سے شروع ہونے والی یہ مجالس سترہ محرم تک جاری رہیں گی۔ ان مجالس کا انعقاد مركز الصديقة الطاهرة (عليها السلام) کیا جا رہا ہے۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ سیدہ تغرید التمیمی نے کہا، " عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیت پیش کرنے کے لئے شعبہ خطابت برائے خواتین نے مركز الصديقة الطاهرة (عليها السلام) اور فیملی کلچر سنٹر کے تعاون سے مجالس عزاء کا اہتمام کیا ہے جو یکم محرم سے سترہ محرم تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا، "ان مجالس میں قرآن خوانی اور زیارت عاشوراء پڑھنے کے علاوہ (عاشورہ اخلاقی اور خاندانی نظام کی بحالی کا موقع ہے) نعرے کے تحت روزانہ ایک فیملی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔"