تصویری رپورٹ: محرم الحرام کے دوسرے روز بھی کربلا کے مقامات مقدسہ میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری

نواسہ رسول امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال کی کربلا میں المناک شہادت کی یاد میں محرم الحرام کے دوسرے روز بھی کربلا کے مقامات مقدسہ میں مراسم عزاء کے احیاء کے لئے عزائی تقریبات اور ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل کربلا کی جانب سے دو محرم کے طلوع آفتاب کا آغاز روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں زنجیر زنی اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی ہوا۔

مقامات مقدسہ کربلا میں مراسم عاشوراء کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لئے کے لئے ماتمی جلوسوں، مومنین اور دنیا بھر سے سے آئے ہوئے زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ عزاداران حسینی و زائرین حسینی یوم عاشورہ کو اولاد نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ڈھائے جانے والی مصیبت عظمی کو یاد کرتے ہوئے پر نم آنکھوں کے ساتھ لبیک یا حسین لبیک یا حسین کی صدائیں بلند کرت نظر آتے ہیں۔

کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے سربراہ سید عاقل عبدالحسین الیاسری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "مراسم عزاء کے احیاء کے لئے مقامات مقدسہ میں ماتمی جلوسوں کی آمد اور برآمدگی ایک قدیم روایت ہے اور اہل کربلا اس کی ابتداء یکم محرم کی صبح ماتمی جلوسوں کی برآمدگی سے کرتے ہیں جس کا سلسلہ دس محرم الحرام تک جاری رہتا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کی نقل و حرکت ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوتی ہے، ہر جلوس کا راستہ اور وقت پہلے سے مقرر ہوتا ہے۔ یہ جلوس روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام میں باب قبلہ سے داخل ہوتے ہیں اور باب امام حسن علیہ السلام سے گزر کر بین الحرمیں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ، "ہمارے شعبے کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء، عزائی تقریبات کے انعقاد اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے تیاریوں کا سلسلہ موسم حزن وغم کی آمد سے بہت پہلے ہی شروع کر دیا گیا تھا۔ ہمارے شعبے کا عملہ ہر جلوس کے شروع ہونے سے لے کر اختتام تک اس کے ساتھ ہوتا ہے، تاکہ ایک پرسکون اور محفوظ ماحول میں مراسم عزا کی ادادئیگی کو ممکن بنایا جا سکے ۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: