روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے زیارت عاشورہ کے لئے مرتب کردہ لائحہ عمل کے تحت زائرین کے سامان اور بیگز کو رکھنے کے لئے کئی نئے مقامات تیار کیے ہیں۔
سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سیف سٹوریجز ڈویژن کے انچارج سید جعفر آل تومہ نے کہا کہ "ڈویژن نے زائرین کے سامان اور بیگز کو رکھنے کے لیے کئی نئی جگہیں تیار کی ہیں اور کچھ پرانی جگہوں کو مزید وسعت دی ہے تاکہ زیارت عاشورہ کے لیے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ڈویژن نے سپیشل پرسنز اور بزرگ زائرین کو وہیل چیئرز اور چھوٹے بچوں کو سٹرولرز کی فراہمی کے لئے باب بغداد سے متصل ایک نیا مقام بھی تیار کیا ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ ایک ہمارے ایک اسٹوریج کی گنجائش (500) سے (1000) بیگز تک ہے۔ زائرین کی سہولت کے لئے ڈیپازٹ باکسز اس کے علاوہ ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا عملہ عشرہ محرم کے زائرین کو بہترین اور بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہے۔