سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے زائرین عاشوراء کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے شدید گرم موسم کے پیش نظر زائرین عاشوراء کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔

سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے واٹر یونٹ کے سربراہ سید نعیم عبود نے کہا کہ "زیارت عاشورہ کے لیےمرتب کردہ لائحہ عمل کے تحت ہم روزانہ کی بنیاد پر تقریباً (15) گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے باب بغداد، باب العلقمی، باب قبلہ اور باب الحوراء علیہ السلام سے ملحقہ راستوں پر زائرین کرام کو کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم پانی کا کچھ حصہ (ریفریجریٹرز) میں ذخیرہ بھی کر رہے ہیں۔ یہ پانی دسویں محرم کو رکضہ طویریج کے جلوس کے دوران زائرین اور مواکب میں تقسیم کیا جائے گا۔"
انہوں نے بتایا، "یہ یونٹ ہر روز خصوصی گاڑیوں کے ذریعے (5000) سے زیادہ برف کی سلیں خدماتی مواکب میں تقسیم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شدید گرم موسم اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ہم نے مقامات مقدسہ کی طرف آنے والی سڑکوں پر سینکڑوں واٹر کولرز لگائے ہیں، جن میں پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے دن رات میں بار بار برف ڈالی جاتی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ہمارے ٹینکرز چوبیس گھنٹےمواکب اور دیگر جگہوں پر پانی پہنچانے میں مصروف ہیں، ہم کربلا شہر میں آنے والے زائرین اور حسینی مواکب کو (24) گھنٹوں پینے کا پانی اور برف کے بلاکس فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: