بجلی کے وزیر انجینئر زياد علي فاضل نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین سے ملاقات کی اور کربلا کے شہریوں اور زائرین کو بجلی فراہم کرنے کے لیے مشترکہ تعاون اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران کربلا قدیمہ میں حسینی مواکب کو اور مجالس عزاء کے دوران بلا تعطل برقی توانائی فراہم کرنے کے لیے مناسب حل تلاش کرنے کے بارے میں خصوصی طور پر بات کی گئی۔
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کربلا شہر کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کیونکہ عشرہ محرم کے دوران شہر میں جلوسوں اور زائرین کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اور ان کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا رہتا ہے اور لاکھوں زائرین کی موجودگی اور شدید گرم موسم کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔