شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے العمید یونیورسٹی میں نہج البلاغہ کو حفظ کرنے کے لیے لیکچرز کا انعقاد جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے العمید یونیورسٹی میں نہج البلاغہ کو حفظ کرنے کے لیے لیکچرز کا انعقاد جاری ہے۔

یہ لیکچرز یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے عملے کے لئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کہا کہ "یہ لیکچرز العمید یونیورسٹی میں نہج البلاغہ کو حفظ کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی ورکشاپس کا حصہ ہیں، تاکہ گائیڈنس ڈیپارٹمنٹ کے عملے میں امام علی علیہ السلام کے افکار کو متعارف کراتے ہوئے ثقافتی بیداری کو بڑھایا جا سکے کیونکہ نہج البلاغہ کو قرآن کریم کے بعد دوسری اہم ترین کتاب ہے جس کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "شیخ ہانی الربیعی نے طلباء اور افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے امیر المومنین علیہ السلام کی فکر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک لیکچر دیا، اور شعبہ کے عملے کے تعاون سے ان لیکچرز کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: