فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے (بچوں کی اعلیٰ اخلاقی اقدار پر پرورش) کے عنوان سے ایک تعلیمی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے (بچوں کی اعلیٰ اخلاقی اقدار پر پرورش) کے عنوان سے ایک تعلیمی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

یہ لیکچر (عاشورہ: اخلاقی نظام کی بحالی کا ایک موقع) کے نعرے کے تحت منعقد کی جانے والی تیسری مجلس عزاء کے دوران دیا گیا۔

کاؤنسلر عذرا احمد نے جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام کے بچوں کی مثال پیش کرتے ہوئے بچوں کے دلوں میں اخلاقی اقدار کو بسانے کے بارے میں گفتگو کی۔

لیکچر میں بچوں کے ساتھ معاملات میں دوستانہ جذبات کا مظاہرہ کرنے اور تحکمانہ انداز کو کم کرنے کی ضرورت اور جدید ٹیکنالوجی جیسے (موبائل فون اور آئی پیڈ) کا استعمال کرتے ہوئے ان پر نظر رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

فیملی کلچر سنٹر محرم کے مقدس مہینے میں سرمایہ کاری کرنے اور اس میں پیش آنے والے دردناک واقعات کو بیان کرنے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی نشرو اشاعت اور فروغ کے لئے خصوصی لیکچرز اور فورمز کا اہتمام کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: