روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی آئس فیکٹری نے حسینی مواکب اور زائرین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنی پیداواری صلاحیت کو ومیہ 3,000 یآئس بلاکس تک بڑھا دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی آئس فیکٹری نے اعلان کیا کہ عشرہ محرم کے دوران فیکٹری نے حسینی مواکب اور زائرین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنی پیداواری صلاحیت کو ومیہ 3,000 یآئس بلاکس تک بڑھا دیا ہے۔

آئس فیکٹری کے کارکن سید نعمہ جواد کاظم نے کہا، "ماہ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی فیکٹری نے اپنی پیداواری صلاحیت کو یومیہ 3000 آئس کیوبز تک بڑھا دیا تھا تاکہ شدید گرم موسم میں برف کی مانگ اور ضرورت کو پورا کیا جا سکےاور مواکب حسینی اور زائرین کو برف اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " روضہ مبارک کی آئس فیکٹری عشرہ محرم کے ایام میں اپنی پوری پیداواری گنجائش کو بروے کار لا رہی ہے تاکہ برف کی مانگ اور ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ فیکٹری کے اہلکار ٹرکوں کے ذریعے کربلا کے راستوں اور کربلا کے اندر موجود مواکب کو دن رات برف کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔"

انہوں نے کہا، "روضہ مبارک کی آئس فیکٹری جدید ترین پروڈکشن لائنز پر مشتمل ہے اور یہاں صحت بخش اور صاف پانی (R.O) کا استعمال کرتے ہوئے برف کے بلاکس تیار کئے جاتے ہیں۔
یہ پلانٹ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ان خدمتی منصوبوں کا حصہ ہے، جو اہل کربلا اور زائرین کی خدمت کے لئے مخصوص ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: