روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فارافریقین اسٹڈیز کے وفد نے نائیجیریا کی احمدو بیلو یونیورسٹی کا دورہ کیا اور دونوں اداروں کے مابین مشترکہ تعاون کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔
سنٹر فارافریقین اسٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا، "مرکز کے وفد نے، جس کی نمائندگی شیخ شمس الدین عبداللہ اور ابراہیم موسی نے کی، نے نائجیریا کے شہر زاریا میں احمدو بیلو یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ احمدو بیلو یونیورسٹی ملک کی سب سے بڑی تعلیمی یونیورسٹی ہے، اور افریقی سطح پر یہ دوسرا بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔ وفد نے اس دورے کے دوران یونیورسٹی کے انتظامی اور اکیڈمک عملے سے ملاقات کی اور دونوں اداروں کے مابین مشترکہ تعاون کے قیام کے لئے بات چیت کی۔"
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ براعظم افریقہ میں مرکز کے مبلغین کی طرف سے منعقدہ پروگراموں کا حصہ ہے۔
اس وفد کے سربراہ شیخ شمس الدین نے بتایا، "یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور افریقی یونیورسٹیوں کے درمیان روابط کے فروغ اور تعاون کے نئے امکانات کے قیام کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ایسے تعلیمی اداروں میں ایسے پروگراموں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جا سکے جس سے فکری، ثقافتی اور علمی طور پر افریقی معاشرے کو زرخیز کیا جا سکے۔"
انہوں نے اپنے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وفد نے اس دورے کے دوران یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کو بھی دیکھا اور یونیورسٹی میں موجود تدریسی عملے سے ملاقات بھی کی تاکہ افریقی معاشرے میں ثقافتی، فکری، سماجی اور انسانی حقیقت کو بہتر بنانے میں سنٹر فار افریقن اسٹڈیز کے کردار کو متعارف کروایا جا سکے۔