روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے سکول کے بچوں کا سکاؤٹ کیمپ میں 150 طلباء کی شرکت..

اختتامی محفل کا انعقاد
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے بچوں کی تعلیم و تربیت کے شعبہ کی جانب سے جاری سکول کے بچوں کے سکاؤٹ کیمپ کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں کربلا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سکولوں کے 150 کے قریب طالب علموں نے حصہ لیا یہ کیمپ تین روز تک نجف کربلا روڈ پر واقع ام البنین کیمپلکس میں جاری رہا۔
بچوں کی تعلیم و تربیت کے شعبہ کے مسؤول جناب کمال پاشا نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا: اس کیمپ میں کربلا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سکولوں کے 150 طلباء نے حصہ لیا اس سکاؤٹ کیمپ میں بچوں کو سیرت اہل بیت علیھم السلام سے آگاہ بھی کیا گیا، ہمارے شعبہ کی جانب سے سال بھر بچوں کے لئے ایسے سکاؤٹ کیمپ کا انتظام کیا جاتا ہے۔
کمال پاشا نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ان کیمپوں میں بچوں کو ثقافتی اور دینی و عقائدی اعتبار سے مضبوط بنایا جاتا ہے اور اس میں دنیا میں ترقی حاصل کرنے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور کیسے لحاظ سے انسان اس معاشرہ میں زندگی گزارے اور سرمایہ کاری کے طریقوں کے بارے میں بھی سمجھایا جاتا ہے، ان کیمپوں میں دینی اور اخلاقی محافل کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کے مختلف طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔
مزید گفتگو کرتے ہوئے کمال پاشا نے کہا: اس کیمپ میں مختلف قسم کے بدنی ورزش اور کھیل کے مقابلے کرائے جاتے ہیں جس میں طالب علموں کو اپنی مہارت دیکھنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام عراق اور خارج عراق میں مختلف قسم کے فکری اور ثقافتی پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے اور سکولوں کے بچوں کے لئے ان سکاؤٹ کیمپوں کا انعقاد بھی اسی کی ایک کڑی ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: