قرآن علمی کمپلیکس کے طلباء کی جانب سے زائرین و ماتمی جلوسوں کو خدمات کی فراہمی کے لئے نجف اشرف میں خدماتی موکب کا قیام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کے طلباء کی جانب سے مراسم حسینی کے احیاء اور زائرین و ماتمی جلوسوں کو خدمات کی فراہمی کے لئے نجف اشرف میں خدماتی موکب لگایا گیا ہے۔

یہ خدماتی موکب قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے زیر نگرانی لگایا گیا ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ میں حفظ قرآن اور رہنمائی یونٹ کے انچارج سید کاظم الخزعلی نے کہا کہ " عشرہ محرم کے دوران خدماتی مواکب اور عزائی مجالس و جلوسوں کا انعقاد قرآن کمپلیکس کے اس وژن کے تحت کیا جاتا ہے کہ طلباء کو تعلیمات ثقلین کی طرف راغب کیا جائے اور عراقی معاشرے میں عزاداری حسین اور حسینی خدمات کی ثقافت کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے۔"

انہوں نے مزید کہا، "قرآن کمپلیکس اپنے جاری منصوبوں اور پروگراموں کے ذریعے طلباء کی تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ہے، تاکہ یہ قرآنی نسل معاشرے میں خدا کی کتاب اور اہل بیت علیہم السلام کے علوم اور تعلیمات کو پھیلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔"

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سےعشرہ محرم کے احیاء، سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام ان کے اہل و عیال اور ساتھیوں کی شہادت کی یاد اور قرآنی ثقافت کے فروغ کے لئے قرآنی و عزائی اجتماعات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں نامور قاریان قرآن شرکت کرتے ہوئے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ یہ اجتماعات روضہ مبارک اور اس سے منسلک کئی دیگر سائٹس پر ایک مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق منعقد کئے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: