ان مجالس کے تمام انتظامات مذکورہ بالا شعبہ کے دینی رہنمائی اور معنوی معاونت کے ڈویژن نے کیے ہیں۔
اس ڈویژن کے انچارج شیخ حیدر عارضی نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات پر عراق کے جن علاقوں میں ہمارے ڈویژن کی طرف سے عشرہ محرم کی مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے ان میں نینویٰ کا نواحی علاقہ سنجار سرفہرست ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے سنجار میں واقع مزار سيدة زينب بنت امام سجاد(ع) میں عشرہ محرم کی مجالس اور ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ہے کہ جن میں وہاں آنے والے زائرین اور اہل علاقہ کی بڑي تعداد شرکت کر رہی ہے۔
سنجار میں شیعہ کمیونٹی کے سربراہ سید محمود اعرجی نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اس علاقہ میں مختلف مقامات پر اور خاص طور پر شعبہ دینی امور کے یہاں قائم ثقافتی مرکز میں اہل بیت علیہم السلام سے تعلق رکھنے والی مناسبات کے احیاء کے لیے حسینی مجالس کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز یہاں بہت سے امور کو سرانجام دیتا ہے کہ جن میں سنجار کے لوگوں کی مدد اور مرکزی عشرہ محرم کی مجالس عزاء کا انعقاد بھی شامل ہے کہ جن میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔