روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک عزائی پروگرام مرتب کیا ہے جس کے تحت براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں مجالس عزاء، قرآنی محافل اور دیگر عزائی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینٹر فار افریقن سٹڈیز کا وفد نائیجیریا کی ریاست کدونا میں عزاداری حسین کے احیاء کے لئے منعقد کی جانے والی عزائی مجالس و مراسم میں شرکت کر رہا ہے۔
اس وفد میں نائیجیریا میں افریقن اسٹڈیز سنٹر کے کواڈینیٹرز شیخ شمس الدین عبداللہ اور شیخ ابراہیم موسیٰ بھی شامل ہیں۔
ان عزائی مراسم و مجالس کا قیام عشرہ محرم کے احیاء، شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مناقب اور ان کے بلند مرتبہ کو بیان کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
نائیجیریا کی ریاست کدونا میں منعقد کی جانے والی ان مجالس میں مومنین کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
سنٹر فار افریقن سٹڈیز مختلف افریقی ممالک میں مجالس عزاء کے انعقاد اور اپنے مبلغین کے ذریعے سانحہ کربلا کے بارے میں علم پھیلانے اور افریقی براعظم میں مراسم حسینی کے احیاء کے لیے کوشاں ہے تاکہ افریقی کمیونٹی کو مذہبی، ثقافتی اور نظریاتی طور پر حقیقی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فکر سے آگاہ کیا جا سکے۔"