روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا عملہ زائرین اور ماتمی جلوسوں کو مراسیمِ عزاء کی ادائيگی کے لیے ہر ممکن خدمات فراہم کر رہا ہے اور اسی ضمن میں روضہ مبارک کے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مبارک کی طرف آنے والی سڑکوں اور گلیوں پر سبز سائباں نصب کر دیا ہے تاکہ سورج کی تپش کو عزاداروں اور زائرین تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک تعمیراتی مشینری اور آلات ڈویژن نے حرم مقدس کے اردگرد کی متعدد گلیوں میں 13 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر سبز سائباں نصب کیا ہے۔
تعمیراتی مشینری اور آلات ڈویژن کے سید حسن علی عبدالحسین نے کہا کہ "ڈویژن کے عملے نے مابین الحرمین ڈویژن کے تعاون سے روضہ مبارک کے اردگرد متعدد گلیوں میں 13 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر سبز سائباں نصب کر لیا ہے اور پہلے سے تیار کیے گئے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام جاری ہے، جس کے مطابق 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر سائبان لگانا شامل ہے۔"
انہوں نے کہا، "ڈویژن روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک مختلف مقامات پربھی اپنی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ انھیں زائرین کے استقبال کے لیے تیار کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہمارا ڈویژن متعلقہ شعبہ جات کے تعاون سے سینیٹری کمپلیکسز کے قیام کے لئے بھی کام کرتا ہے۔"
ڈویژن سے منسلک کرینز یونٹ لائٹ پولز لگانے اور مواکب کو الیکٹرک پاور جنریٹرز کیسہولت فراہم کرنے کے لئے بھی خدمات فراہم کرتا ہے۔
اسی طرح تعمیراتی آلات کا یونٹ سروس افیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے 24 گھنٹے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ماہ محرم میں زائرین حسینی کو متعدد خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صاف اور صحت مند پانی فراہم کیا جا سکے۔