روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی عسکری ٹرینیگ....

ٹرینیگ کا ایک منظر
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خدام کے فرائض انجام دینے والے افراد کو عسکری اور بدنی ٹرینیگ کا کورس کرانے کا انتظام کیا گیا ہے کہ جس میں مختلف سیکشنوں کے خدام نے بنیادی طور پر مندرجہ ذیل (دورہ عابس شاکری اور دورہ نافع بن ہلال) کے نام سے ٹرینیگ کورس مکمل کرنے کے بعد ان کو تین گروپ میں تقسیم کیا ہے۔
اس ٹرینیگ کورس کے کمیٹی کے ایک رکن انجینیئر جعفر سعید جعفر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: سپریم دینی لیڈر آیت اللہ لعظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف کے فتوی جہاد دفاع کے بعد روضہ مبارک کے خدام نے اپنے وطن اور عراق میں موجود مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے اپنے آپ کو سیکورٹی فورسز کا ساتھ شامل کر لیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر عسکری ٹرینیگ کے کچھ کورس مکمل کر لئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ خدام حرم کی سیکورٹی کے فرائض کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق سر انجام دے رہے ہیں۔
انجینیئر جعفر سعید جعفر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس ٹرینیگ کورس میں بدنی ورزش کے ساتھ ساتھ عسکری تربیت بھی دی جا رہی ہے جس میں جدید کلاشنکوف چلانے، راکٹ لانچر، جنگ میں لوگوں کی مدد کرنا اور اس کے علاوہ جدید اسلحہ چلانے، اور اس کو صحیح نشانہ پر لگانے کی تربیت دی گئی۔
یہ بات واضح رہے کہ ان دنوں عراق امن و امان کے حوالے سے بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے اور دنیا کے تمام دہشتگرد اس ملک کو تباہ کرنے کے در پے ہو چکے ہیں لہٰذا اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے عالمی دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور اس ملک میں امن و امان بحال کرنے کے لیے جہاد کفائی کا فتویٰ دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ جو بھی شخص اسلحہ اٹھانے اور دشمنوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ عراقی فوج کے شانہ بشانہ عالمی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لے اور پوری دنیا میں موجود انسانوں کی جان، مال اور ناموس کو دہشت گردوں کے شر سے محفوظ بنائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: