روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے رکضۃ طویریج کے جوس عزاء کی کی تیاریوں کے ضمن می مابین الحرمین کے فرش کو سرخ سرخ عاشورائی فرش عزاء (کارپٹ) بچھا دیا ہے۔
مابین الحرمین ڈویژن کے نائب سربراہ سید محمد مصطفیٰ الطویل نے کہا، "دس محرم کے خونی اور المناک دن کی یاد میں نکلنے والے ماتمی جلوس اور یہاں آنے والے سب زائرین و عزادار ایک حرم سے نکل کر دوسرے حرم میں جانے کے لیے ما بین الحرمین سے گزرتے ہیں لہذا ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے روضہ مبارک امام حسین(ع) سے لے کر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تک پورے مابین الحرمین میں 10000 مربع میٹر سے زیادہ سرخ (کارپٹ) فرش عزاء بچھا دیا ہے جو دس محرم کے خونی سانحہ کی یاد دلاتا ہے۔
ماتمی جلوسوں میں شامل عزاداروں کی آمد و رفت میں آسانی اور دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے ما بین الحرمین کے سنگ مرمر کے فرش پہ پہلے پلاسٹک کی طویل و عریض چادر کو بچھا کر اس کے اوپر سرخ رنگ کا کارپٹ بچھا دیا ہے۔ اس کام کے لیے انتظامیہ نے بیس ہزار مربع میٹر سے زیادہ پلاسٹک کی چادر اور اسی مقدار میں کارپٹ استعمال کیا ہے۔"