محرم الحرام کےدوران الکفیل نیٹ ورک، کی آفیشل ویب سائٹ پر معلومات اور سیکشنز پر مشتمل خصوصی صفحے کا اضافہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے محرم کے مقدس مہینے کے لیے الکفیل نیٹ ورک، آفیشل ویب سائٹ (https://alkafeel.net/) پر ایک خصوصی صفحہ شروع کیا جس میں متعدد معلومات اور سیکشنز شامل ہیں۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن کے سربراہ جناب حیدر طالب عبد الامیر نے کہا کہ ڈویژن کے عملے نے عالمی الکفیل نیٹ ورک کی آفیشل ویب سائٹ (https://alkafeel.net/) کے اندرونی صفحہ کی ڈیزائننگ اور پروگرامنگ مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صفحہ نیٹ ورک میں موجود چیزوں و معلومات کے لیے میڈیا کا ایک اضافی ذریعہ ہوگا۔

اس صفحہ میں کئی معلومات و خدمات شامل ہیں، بشمول:
جلوسوں کی روانگی کے اوقات
نیابت میں زیارت
براہ راست نشریات
عشرہ محرم اور موسم حزن کے دوران ہر دن میں ہونے والے واقعات
وزیٹر گائیڈ
ماہ محرم کے اعدادوشمار

صفحہ دیکھنے کے لیے اس لنک کو کلک کریں: https://alkafeel.net/muharram
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: