شعبہ سادة الخدم کے سید محمد صالح نے کہا، " ہمارے شعبے کا عملہ زائرین کی خدمت کے لئے کئی اہم امور سر انجام دیتا ہے، جن میں سے کچھ یہ ہیں:
انٹرنیشنل الکفیل نیٹ ورک کی جانب سے وزٹیشن پیج پر رجسٹرڈ افراد کی جانب سے نیابت میں زیارت کرنا اور دو رکعت نماز پڑھنا۔
تمام مناسبات کے دوران ہمارا عملہ دن میں تین بار صحن مقدس کی صفائی کرتا ہے، شیلفوں کی صفائی اور شیلفوں میں قرآن پاک، نماز کی کتابیں اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہمارا عملہ روضہ مبارک کی تمام سروسز سائٹس بشمول مواکب میں بھی زائرین کو خدمات فراہم کرتے ہوئے انھیں کھانا، پانی، چائے اور دیگر مشروبات پیش کرتا ہے۔
ہمارے شعبہ کے افراد زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے،مقام مقدس میں آنے والے وفود کا استقبال کرنے اور تعلیمی و تبلیغی امورسمیت دوسرے خدماتی امور میں باقی خدام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں۔"