الکفیل اکیڈمی فار ریسکیو اینڈ فرسٹ ایڈ ٹریننگ: 180 سے زائد رضاکار یوم عاشورہ کے دوران زائرین سید الشہداء کو طبی خدمات فراہم کریں گے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل اکیڈمی فار ریسکیو اینڈ فرسٹ ایڈ ٹریننگ نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو ٹیموں میں شریک 180 سے زائد رضاکار یوم عاشورہ کے دوران زائرین سید الشہداء کو طبی خدمات فراہم کریں گے۔

الکفیل اکیڈمی فار ریسکیو اینڈ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے سید حیدر خلیل ابراہیم نے کہا کہ "یوم عاشورا کے دوران ا(180) رضاکاروں کو ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ ان رضاکاروں میں اکیڈمی کے ٹرینرز اور پیرامیڈیکس شامل ہیں جوریسکیو ٹیموں کے ساتھ ملکر عزاداران امام حسین علیہ السلام اور زائرین کرام کو طبی خدمات فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اکیڈمی کی تشکیل کردہ پیرامیڈیکس ٹیمیں ما بین الحرمین، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکزی و اندرونی دروازوں، مقام امام مہدی علیہ السلام اور شارع عباس(ع) پر تعینات کر دی جائيں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر حرکت میں آیا جا سکے۔ الکفیل اکیڈمی فار ریسکیو اینڈ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے لائحہ عمل میں ہنگامی طبی انخلاء بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اکیڈمی کو اپنے میڈیکل پلان پر عمل درآمد کرنے کے لئے روضہ مبارک کے متعدد شعبہ جات کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ان شعبہ جات میں سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ، مابین الحرمین ڈویژن، پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ، شعبہ مضیف، مقدس صحن کی دیکھ بھال کا شعبہ، شعبہ نظم و نسق اور الکفیل انسپکشن پوائنٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خصوصی کیسز کے لیے تین ایمبولینس بھی فراہم کی گئی ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی عاشورہ کے دن رکضۃ طویریج کے جلوس عزاء پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ الکفیل اکیڈیمی ایام زیارت کے دوران زیر علاج کیسز کے اعداد و شمار اور ڈیٹا انٹری کے لئے بھی جدید الیکٹرانک سسٹم استعمال کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: