سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ : عشرہ محرم کے دوران (1,500) سے زیادہ رضاکار بھی زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ عشرہ محرم کے دوران (1,500) سے زیادہ رضاکار بھی زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ سید عباس علی نے کہا، "عشرہ محرم کے دوران (1,500) سے زیادہ رضاکار بھی زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹریٹ اور کشوانیات ڈویژن میں (660) سے زیادہ رضاکار، حفظان صحت ڈویژن میں تقریباً (597) رضاکار، صفائی ڈویژن میں (60) رضاکار زائرین کو خدمات پیش کر رہے ہیں۔ جبکہ تقریباً (260) رضاکار زائرین عاشورہ کو پینے کے لئے ٹھنڈا پانی پیش کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ عشرہ محرم کے دوران اندرون و بیرون ملک سے آنے والے تمام زائرین کو بہترین اور اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کا خواہاں ہے اورجس کے لئے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ اپنے تمام انسانی و مادی وسائل بروئے کار لائے ہوئے ہے۔ زائرین کو بہترین اور اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لئے مذکورہ بالا شعبے میں رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی خدمات پیش کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: