روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور کی طرف سے نینویٰ گورنریٹ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں القبہ میں شعائر حسینی کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گيا کہ جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس مجلس کے تمام انتظامات مذکورہ بالا شعبہ کے دینی رہنمائی اور معنوی معاونت کے ڈویژن نے کیے۔
اس مجلس عزاء سے سيد سعيد صافی نے خطاب کیا اور امام حسین(ع) اور اہل بیت(ع) کے فضائل مصائب بیان کیے اور سانحہ کربلا کے اسباب اور اہداف پر روشنی ڈالی۔
مجلس کا اختتام نوحہ ومرثیہ خوانی اور ماتم داری پر ہوا۔
واضح رہے کہ "دینی رہنمائی اور معنوی معاونت کا ڈویژن" (سنجار وسهل نينوى والقبّة وشريخان) سمیت نینویٰ اور اس کے مختلف نواحی علاقوں میں عشرہ محرم کے دوران مجالس عزاء کا انعقاد کر رہا ہے، اس کے علاوہ امام حسین علیہ السلام کے قیام اور اہداف پر روشنی ڈالنے کے لیے دیگر عزائی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔