شعبہ صحن نے ’’عزاء ركضة طويريج‘‘ کے لیے راہداریاں ترتیب دے دی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ صحن نے ’’عزاء ركضة طويريج‘‘ میں شرکت کرنے والوں کے لیے روضہ مبارک میں داخلے اور وہاں سے باہر نکلنے کی عارضی راہداریاں ترتیب دے دی ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ شیخ زین العابدین قریشی نے بتایا ہے کہ ہمارے شعبہ کے عملہ نے دس محرم کے دن روضہ مبارک میں آنے والے ماتمی جلوسوں اور ’’عزاء ركضة طويريج‘‘ میں شریک عزاداروں کے لیے عارضی رکاوٹوں کے ذریعے داخلے اور خروج کی راہداریاں ترتیب دے دی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’عزاء ركضة طويريج‘‘ میں شامل عزاداروں کے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخلے کے لیے باب امام حسن(ع)، باب امام حسین(ع)، باب صاحب الزمان(عج) اور امام موسیٰ کاظم(ع) کو مختص کیا گیا ہے، اور باقی دروازے روضہ مبارک سے باہر نکلنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں، مذکورہ چار مرکزی دروازوں سے بایک وقت دخول سے ما بین الحرمین کے ایریا میں کم سے کم رش ہو گا اور عزاداروں کو اس رسم عزاء کی ادائيگی میں بھی آسانی رہے گی۔

’’عزاء ركضة طويريج‘‘ میں شامل سوگواروں کے لیے دس محرم کی صبح پرانا قالین ہٹا کر سرخ کارپٹ بچھا دیا جائے گا اس کے علاوہ ’’عزاء ركضة طويريج‘‘ کے راستے میں مختلف جگہوں پر نصب کیے گئے (200) پانی کی فوار والے پنکھے سوگواروں پر معطر پانی چھڑکتے رہیں گے کہ جس سے ماحول میں تازگی برقرار رہے گی اور راستے میں گرمی کی شدت میں بھی کمی آئے گی۔

قریشی نے مزید بتایا کہ عاشور کی صبح کی مرکزی مجلس عزاء کے لیے بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں کہ جس میں عراقی رسم عزاء کے مطابق کربلا کی پوری جنگ کے مختصر طور پر احوال اور امام حسین(ع) کی شہادت کو بیان کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ’’عزاء ركضة طويريج‘‘ کے لیے وسیع انتظامی لائحہ عمل تیار کیا ہے کہ جس میں روضہ مبارک کے تمام شعبے شریک ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: