روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین کی طرف سے عاشوراء کے المناک سانحہ کی یاد میں منعقدہ مجالس عزاء میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کر رہی ہے۔
بچوں کی ان مجالس میں شمولیت اچھی تربیتی اقدار اور اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو ان میں راسخ کرنے اور آنے والی نسلوں تک انھیں پہنچانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین عشرہ محرم کے دوران ہر روز خواتین اور بچوں کے لیے مجالس عزاء کا انعقاد کر رہا ہے کہ جس میں زائرات اور بچوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔