شعبۂ خدمات روزانہ 12 ہزار واٹر باکسز اور 3000 برف کے بلاکس مواکب میں تقسیم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبۂ خدمات کربلا میں موجود حسینی مواکب کو چوبیس گھنٹے پانی اور برف فراہم کر رہا ہے۔

مذکورہ شعبہ کے معاون سربراہ سید عباس علی نے بتایا ہے کہ عاشوراء محرم کے حوالے شعبہ کے پہلے سے تیار کیے گئے لائحہ عمل کے مطابق شعبہ کا عملہ روضہ مبارک کے قریبی ایریا اور روضہ مبارک کی طرف آنے والے راستوں میں قائم حسینی مواکب کو مسلسل پانی اور برف فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہمارا شعبہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً (12) ہزار واٹر باکسز اور (3000) برف کے بلاکس مواکب میں تقسیم کرتا ہے کہ جس میں سے ہر واٹر باکس میں پانی کے ساٹھ پیکڈ گلاس ہوتے ہیں۔

شعبہ میں میکانزم اور واٹرنگ یونٹ کے سربراہ سید حسین عبد ربہ نے کہا ہے کہ شعبہ مواکب کو پانی پہنچانے کے ساتھ ساتھ شاہراہ باب قبلہ، شاہراہ علقمي، شاہراہ حوراء(ع)، شاہراہ باب الخان اور صحن شريف میں موجود واٹر کولرز میں چوبیس گھنٹے پانی کی موجودگی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہمارے عملہ نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر روز عاشور کی دوپہر میں برآمد ہونے والے تاریخی جلوس ’’عزاء ركضة طويريج‘‘ کے دوران پینے کے پانی اور برف کی فراہمی کے لیے الگ سے وسیع لائحہ عمل تیار کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) و انصار(ع) کی شہادت کے احیاء کے لیے عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک کا شعبۂ خدمات اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: