شعبہ برائے طبی امور اپنی نو ڈسپنسریوں کے ذریعے زائرینِ عاشوراء کو طبی خدمات فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ برائے طبی امور اپنی نو میڈیکل ڈسپنسریوں کے ذریعے روضہ مبارک کے اندر اور باہر زائرینِ عاشوراء کو طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

مذکورہ شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر ہیفاء تمیمی نے بتایا ہے کہ ہمارے شعبہ نے عشرہ محرم کے لیے روضہ مبارک کے اندر 4 اور روضہ مبارک سے باہر 5 ڈسپنسریاں قائم کی ہیں کہ جہاں کربلا اور دیگر علاقوں کے محکمہ صحت کا طبی اور نرسنگ عملہ زائرین اور عزاداروں کو طبی خدمات فراہم کر رہا ہے، اس کے علاوہ ہم نے زیارت کے لیے آنے والی خواتین کے لیے الگ سے دو ڈسپنسریاں قائم کی ہیں کہ جہاں فیمیل سٹاف چوبیس کھنٹے موجود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے ساتھ اس وقت بغداد، دیوانیہ، واسط، بصرہ، نجف اور کوت سے تعلق رکھنے والے 275 طبی رضاکار بھی کام کر رہے ہیں۔

تمیمی نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ تربیت یافتہ رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد ہنگامی انخلاء اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے بھی روضہ مبارک کے مختلف حصوں میں تعینات ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: