شعبہ ما بین الحرمین چوبیس گھنٹے زائرینِ عاشوراء کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ ما بین الحرمین زائرینِ عاشوراء کو چوبیس گھنٹے پینے کا ٹھنڈا پانی مہیا کر رہا ہے۔

مذکورہ شعبہ کے معاون سربراہ کاظم صالح مہدی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) و اصحاب(ع) کے یومِ شہادت کے احیاء کے لیے زائرین کی بڑی تعداد کی کربلا آمد اور شدید گرم موسم کے پیش نظر ہمارے شعبہ نے پہلے سے ہی وسیع پیمانے پر پینے کے پانی کا انتظام کر لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے شعبہ کا عملہ اندرون کربلا میں مختلف جگہوں پر چوبیس گھنٹے زائرین کو ٹھنڈا پانی فراہم کر رہا ہے۔

مہدی نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علم کی تبدیلی کے دن سے ہی ہمارا شعبہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین کو غیر معمولی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: