قرآن علمی کمپلکس کی جانب سے کربلا کے نواحی شہر ہندیہ میں قرآنی اور عاشورائی مجالس کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کی جانب سے کربلا کے نواحی شہر ہندیہ میں ایام محرم میں قرآنی اور عاشورائی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

ان مجالس میں قاریان قرآن تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں اور خطباء حضرات اپنی علمی گفتگو میں سید الشہداء(ع) کی سیرت، سانحہ کربلا کے دردناک واقعات اور ان سے حاصل ہونے والے اسباق کا ذکر کرتے ہیں۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ان مجالس کے انعقاد کا مقصد قرآن اور عترتِ رسول(ص) سے ماخوذ شدہ اعلیٰ اقدار کا بیان اور ان کی روشنی میں مختلف سماجی مسائل کا مناسب حل پیش کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: