عاشور کے دن امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) و انصار(ع) کی المناک شہادت کی یاد ميں کربلا کے پورے شہر پر سوگ، حزن وملال اور غم و غصہ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔
اندرون ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے مومنین کا جمع غفیر آج صبح سے بہتی آنکھوں اور غم و حزن سے لبریز دلوں کے ساتھ امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے مقدس روضوں کے جوار میں زيارت عاشوراء کے مراسم ادا کر رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زائرین اور عزائی جلوسوں کو ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروے کار لائے ہوئے ہیں اور نماز ظہرین کے بعد برآمد ہونے والے لافانی جلوس عزاء ’’ركضة طويريج‘‘ کے لیے بھی تمام انتظامات کر لیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق اور پوری دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ عزادار امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) و انصار کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا آئے ہیں۔