روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ’’ركضة طويريج‘‘ کے استقبال کے لیے تیار ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نماز ظہرین کے بعد برآمد ہونے والے لافانی جلوس عزاء ’’ركضة طويريج‘‘ کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

شعبۂ صحن کے معاون سربراہ شیخ زین العابدین قریشی نے کہا ہے کہ پہلے سے تیار کردہ پلان کے مطابق "ركضة طويريج" کی تیاریاں ہر حوالے سے مکمل ہیں اور اس لائحہ عمل کے نفاذ میں روضہ مبارک کے تمام شعبے شرکت کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اندرونی صحن سے آج صبح سے ہی قالینوں کو ہٹا کر وہاں سرخ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شعبۂ خدمات، شعبۂ حفظ امن اور دیگر شعبوں کے ارکان کی مدد سے روضہ مبارک کے اندرونی صحن کو مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے تاکہ عزاداروں کو گزرنے کے لیے وسیع راستہ مہیا ہو سکے جبکہ اس گزرگاہ کے ساتھ روضہ مبارک کے خدام اور ان کی مدد کرنے والے رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

شيخ قریشی نے بتایا کہ آج صبح اندرونی صحن کو عارضی رکاوٹوں کے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، کہ جن میں سے ایک حصہ سے عزائی جلوس گزر رہے تھے جبکہ دوسرے حصہ کو عاشور کی مرکزی مجلس عزاء سننے کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: