علامہ سید صافی کی امامت میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نماز ظہرین کی باجماعت ادائیگی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی امامت میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ظہرین کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔

روزِ عاشور قائم ہونے والی اس نماز میں امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) و انصار(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا آنے والے عزاداروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امام حسین(ع) کی شہادت سے قبل ان کی آخری باجماعت نماز کو یاد کرتے ہوئے ادا کی جانے والی اس نماز میں تمام نمازیوں کے دل رنج و غم سے لبریز تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔

ظہرین کی اس باجماعت نماز کے بعد کربلا میں دنیا کا سب سے بڑا جلوس عزاء ’’ركضة طويريج ‘‘ برآمد ہوا کہ جس میں لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: