زائرینِ عاشوراء کو خدمات فراہم کرنے میں ہزاروں رضاکاروں نے بھرپور کردار ادا کیا

امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) و انصار(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے اور زیارت عاشوراء کے مراسم ادا کرنے کے لیے آئے ہوئے عزاداروں کو ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کے لیے ہزاروں رضاکاروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ترجمان اور قرآن علمی کمپلکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا ہے کہ روضہ مبارک کے ادارہ کی طرف سے مراسم عاشوراء کے انتظامات کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے طب، نرسنگ، ریسکیو اور خدماتی شعبوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کی بڑی تعداد کی خدمات حاصل کیں کہ جنہوں نے روضہ مبارک میں موجود متعلقہ شعبوں کی تمام امور میں بھرپور مدد کی، کہ جس میں زائرین کی ما بین الحرمین سے حرم میں آمد ورفت کو منظم کرنے، زائرین کی اشیاء کی حفاظت کرنے، زائرین کی چیکنگ کرنے اور روضہ مبارک کی صفائی کرنے سمیت سب کام شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے 6000 سے زیادہ رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں، جنہیں زائرین کی آمد سے لے کر مراسم زیارت کی ادائیگی اور ان کی باحفاظت اپنے گھروں کو واپسی تک کے مراحل میں مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا۔

رضاکاروں کی تنظیم هيئت ساقي کے سربراہ سید عباس ناصر نے کہا ہے کہ رضاکاروں کی ٹیم نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عملے کو بھرپور مدد فراہم کی اور اپنی تمام تر توانائیوں کو امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے زائرین کی خدمت کے لیے صرف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں رضاکارانہ طور پر امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے زائرین کی خدمت کا موقع فراہم کیا اور خدمات، امانات و شوز سٹینڈ، صفائی اور پانی کی فراہمی جیسے شعبوں میں کام کرنے والے عملے کی مدد کے لیے تعینات کیا۔

اسی طرح رکضہ طویریج کے انتظامات میں بھی رضاکاروں نے فعال کردار ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: