روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ مراسم عاشوراء کو (200) سے زیادہ میڈیا ہاؤسز نے کوریج دی۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا کوآرڈینیشن سنٹر کے ڈائریکٹر اسامہ بدر جنابی نے بتایا ہے کہ مرکز نے (221) پریس کارڈ جاری کیے ہیں جس کے حامل میڈیا پرسنز روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، ما بین الحرمین اور اس کے گرد ونواح سے بلا روک ٹوک مراسم عزاء کو کوریج دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زیارت عاشواء کی کوریج کے لیے آئے ہوئے صحافیوں اور ملکی و غیر ملکی میڈیا اداروں کو ہم نے تمام لاجسٹک امور فراہم کیے کہ جن میں قیام طعام اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات شامل ہیں۔