روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے محرم کے پہلے عشرہ کے دوران زائرینِ عاشوراء کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اعداد و شمار پبلک کیا گیا ہے کہ جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے دفتر سے وابستہ مرکز الکفیل برائے معلومات و شماریاتی مطالعات نے بتایا ہے کہ
عشرہ محرم کے دوران کربلا کے اندرون شہر (مركز المدينة القديمة) کے 700 خدماتی و عزائی مواکب اور کربلا کے دیگر علاقوں اور دیگر شہروں کے 1300 عزائی وخدماتی مواکب نے عاشوراء محرم کے احیاء میں حصہ لیا، کہ جن کی کل تعداد 2000 مواکب ہے۔
روضہ مبارک مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ مضیف نے تین وقت میں تیار کھانے کے 298798 سے زیادہ پیکٹس عزاداروں اور زائرین میں تقسیم کیے کہ جو روزانہ 29880 بنتے ہیں جبکہ اس عرصہ میں ہلکے کھانوں کے 362790 پیکٹس تقسیم کیے جن کی یومیہ تعداد 36279 ہے۔ اس بنا پر مضیف نے عشرہ محرم میں کھانے کے 661588 پیکٹس زائرین میں تقسیم کیے۔
عاشوراء محرم کے احیاء کے 4,867 مرد رضاکاروں اور 100 خواتین رضاکاروں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دیں۔ جبکہ عباس(ع) عسکری برگیڈ کے ساتھ 1000 رضاکاروں اور حرمین محافظ فوج کے ساتھ 110 رضاکاروں نے امن وامان کے امور میں حصہ لیا۔ اس بنا پر روضہ مبارک کو اس عرصہ میں 6,077 رضاکاروں کی خدمات حاصل تھیں۔
طبی خدمات کے متوفر اعداد و شمار کے مطابق روضہ مبارک کے اندر چار ڈسپنسریاں، روضہ مبارک سے باہر پانچ ڈسپنسریاں اور خواتین کے لیے مختص ایریا میں خواتین کے عملے پر مشتمل دو ڈسپنسریاں قائم کی گئيں، جبکہ روضہ مبارک کے صحن اور مرکزي دروازوں کے پاس 20 طبی فریق تعینات کیے گئے جبکہ روضہ مبارک کے بیرونی ایریا میں 15طبی فریق تعینات رہے، اور جبکہ انھیں 451 طبی رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل تھیں۔
شعبہ برائے دینی امور کے حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق اس شعبہ نے روضہ مبارک کے اندر چھ مقامات اور روضہ مبارک کے باہر دو مقامات پر شرعی سوالات کے کونٹر قائم کیے اور اس کے علاوہ 54 مختلف مقامات پر مذہبی لیکچرز کے لیے منبر لگائے، ان جگہوں سے 26,300 افراد نے اس عرصہ میں دینی رہنمائی کے لیے رابطہ کیا کہ جو روزانہ کی بنیاد پر 3,288 افراد بنتے ہیں۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی میڈیا اداروں کو دیے گئے ییجز کی تعداد 201 اور غیر ملکی میڈیا اداروں میں سے غیر عرب میڈیا کو 13، جبکہ عرب میڈیا کو 7 ییجز جاری کیے گئے جبکہ لوگو کے بغیر براہ راست نشریات سے مستفید ہونے والے چینلز کی تعداد 50 ہے اور اس دوران ہیش ٹیگ #وفاء_للثقلين تھا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عشرہ محرم کے دوران 155,000 پانی کے کاٹن تقسیم کیے، کہ جن میں 9,300,000 گلاس کی شکل میں پانی کے پیکٹ تھے اور پانی پہنچانے کے لیے 230 افراد مامور تھے، جبکہ مختلف استعمالات کے لیے مواکب کو 3,450,000 لیٹر فلٹر شدہ پانی پہنچایا گيا، اور 3,320,000 لیٹر پینے کا پانی (RO) تیار کیا گیا، 8,120,000 لیٹر خام پانی پلانٹ کو فراہم کیا گیا جس سے 14,890,000 لیٹر پانی استعمال کے لیے تیار ہوا، 31,000 پیک برف کے تھیلے اور 40,695 کھلی برف کے بلاک مواکب میں تقسیم کیے گئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر اور ما بین الحرمین میں دس محرم سے پہلے 11000 مربع میٹر کارپٹ بچایا گیا اور 6000 مربع میٹر کارپٹ رکضہ طویریج کے بعد بچھایا گیا جبکہ روضہ مبارک کے گرد 1000 مربع میٹر کارپٹ بچھایا گيا اس کے علاوہ 24000 مربع میٹر پلاسٹک شیٹ بھی بچھائی گئی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں رکضہ طویریج کے لیے پانی کی فوار والے 200 فوارے نصب کیے گئے۔
بزرگ اور سیشل افراد کو حرم لانے کے لیے 151 ویل چیئر استعمال کی گئيں۔
مشینری ڈیپارٹمنٹ نے مختلف سائز کی 130 گاڑیاں زائرین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے مختص کیں۔