کربلا کی جنگ کے اختتام کے بعد امام حسین(ع) کے اہل بیت(ع) پر ہونے والے ظلم وستم کو یاد کرنے اور پرسہ پیش کرنے کے لیے مومنین کی بڑی تعداد نے آج کربلا میں گیارہویں محرم کی رات میں مراسم عزاء ادا کیے۔
مومنین کی یہ رسم عزاء چلی آ رہی ہے کہ وہ شام غریباں کے المناک واقعات اور اسیران کربلا کی مظلومیت کو یاد کرتے ہیں اور عزائی جلوس نکالتے ہیں۔
سوگوار انفرادی طور پر اور جلوسوں کی شکل میں پہلے پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آتے ہیں اور پھر ما بین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنجتے ہیں۔
شام غریباں میں سوگوار مرثیہ اور نوحہ خوانی کرتے ہیں اور مابین الحرمین میں اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں شمعین روشن کرتے ہیں۔