شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور کی گھانا کے مرکزی جلوس عاشوراء میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور کی عاشوراء کے دن گھانا کے مرکزی جلوس عزاء میں شرکت۔

مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے افریقن اسٹڈیز سنٹر کے رابطہ کار شیخ نوح عیسیٰ اور شیخ سلیمان یعقوب نے مومنین کی بڑی تعداد کے ساتھ غانا میں برآمد ہونے والے جلوس عاشوراء میں مراسم عزاء ادا کیے۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے بتایا کہ مرکز کے رابطہ کاروں نے گھانا کے عاشورائی جلوس عزاء میں شرکت کی کہ جو دس محرم کی صبح امام زمانہ(عج) کو پرسہ پیش کرنے کے لیے برآمد ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شرکت گھانا میں مرکز کی سرگرمیوں کا حصہ ہے کہ جن کا مقصد یوم عاشوراء کی اہمیت کے بارے میں بیداری کو بڑھانا اور اہل بیت(ع) کی انسانی اور روحانی تعلیمات کی ترویج کرنا ہے اور اسی طرح سے یہ شرکت وہاں دینی شعائر اور بالخصوص شعائر حسینی کے احیاء میں مرکز کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: