روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک عزائی پروگرام مرتب کیا ہے جس کے تحت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں مجالس عزاء، قرآنی محافل اور دیگر عزائی مراسم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسی ضمن میں افریقی ریاست سیرالیون میں حجرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ " سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے زیر اہتمام افریقی ریاست سیرالیون کے ضلع ڈیول ہال میں عشرہ محرم کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔"
انہوں نے کہا کہ اس مجلس عزٓاء سے سیرالیون کے ممتاز شیعہ علماء شیخ احمد معاذ اورسیرالیون میں مرکز کے کوآرڈینیٹرشیخ ابراہیم باہ نے خطاب کیا۔ ان مجالس کے انعقاد کا مقصد افریقی کمیونٹی کو مذہبی، ثقافتی اور نظریاتی طور پر حقیقی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فکر سے آگاہ کرنا ہے اورافریقی براعظم میں مراسم حسینی کا احیاء کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "مجلس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور آل محمد علیہم السلام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور مصبیتوں کو یاد کیا۔"