الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والے نوجوان کے چہرے کی بحالی کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی ایک میڈیکل ٹیم نے بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والے نوجوان کے چہرے کی بحالی کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال میں میکسیلو فیشل سرجری کے ماہر ڈاکٹر معمر العراجی نے کہا کہ " ہم مے بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والے نوجوان کے چہرےکی بحالی کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ اس شخص کے چہرے پر بارودی سرنگ کے پھٹنے کی وجہ سے متعدد نشانات تھے جن کو ختم یا ایڈجسٹ کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا جو دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔"

انہوں نے کہا کہ " آپریشن کے بعد مریض کی طبی حالت مستحکم تھی اور اسے دو دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: